پاکستان چاول، مرغی، مچھلی، پھل اور سبزیاں برآمدکرنے کی بھرپورصلاحیت کا حامل ہے:عبدالرزاق

تجارت صنعت اورٹیکسٹائل کی پیداوارکے بارے میں مشیرعبدالرزاق دائودنے کہاہے کہ پاکستان دنیابھرمیں چاول، مرغی، مچھلی، پھل اور سبزیاں برآمدکرنے کی بھرپورصلاحیت کا حامل ہے۔انہوں نے ایک نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے برآمدکنندگان سے کہاکہ وہ پاکستانی مصنوعات کوبھرپوراندازمیں متعارف کرانے کیلئے افریقی ممالک کی منڈیوں کارخ کریں کیونکہ افریقہ 54ممالک پرمشتمل اہم خطہ ہے۔مشیرتجارت نے کہاکہ ہم جلدکانفرنسوں اورنمائشوں کے انعقاد کے ذریعے موثرپالیسی کے تحت چاول اوراس سے منسلک مصنوعات کی برآمدات کے ذریعے پانچ ارب امریکی ڈالر کا برآمدی ہدف پوراکرناچاہتے ہیں۔انہوں نے ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے برآمدات پرمبنی ترقی کی حکمت عملی اختیار کرنے اور ملکی مصنوعات کوفروغ دینے کی ضرورت پرزوردیا۔
 

ای پیپر دی نیشن