اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث گیس انفرا سٹرکچر کیس کی سماعت بغیر کاروائی دس فروری تک ملتوی کردی سپریم کورٹ میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ 10 فروری کے بعد روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگے جو وکلا پیش نہیں ہوسکتے آئندہ سماعت سے انکے معاون وکیل پیش ہوں۔
وکلا ء کی عدم پیشی پرگیس انفرا سٹرکچر کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی
Feb 04, 2020