اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ نیلور کے علاقے تمیر میں دو گروپوں میں اچانک فائرنگ سے گشت پر موجودسب انسپکٹر اشرف اور اے ایس آئی الیاس زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کی بھاری نفری علاقے میں طلب کر لی گئی ہے یہ علاقہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم این اے راجہ خرم نواز کے حلقے میں شامل ہے۔ رات گئے تک پورے علاقے میں شدید کشیدگی پائی جا رہی تھی۔