ایردوآن کا ادلب میں 35 شامی فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی،بشار حکومت کی تردید

Feb 04, 2020 | 10:59

ویب ڈیسک

 ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ ادلب میں شامی فوج کی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا گیا اورجوابی کارروائی کے نتیجے میں شامی فوج کے تقریبا 35 ارکان مارے گئے۔شام میں بشار حکومت کے زیر انتظام سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ادلب کے دیہی علاقے میں ترکی کی فوج کی جوابی کارروائی میں شامی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھر روس کا بھی یہ کہنا تھا کہ ترکی نے شامی حکومتی فوج کے ٹھکانوں پر فضائی حملے نہیں کیے۔ روسی نیوز ایجنسی ٹاس کے مطابق ترکی کی فوج نے ادلب میں اپنی نقل و حرکت کے بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا جس کے سبب اسے شامی حملے کا نشانہ بننا پڑا۔ترکی کے صدر نے روسی حکام کو مداخلت سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ میں روسی حکام کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ یہاں ہمارا محور آپ لوگ نہیں بلکہ شامی حکومت ہے لہذا آپ ہمارے کام میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔ ایردوآن کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر خاموش نہیں رہ سکتے ہم اس حوالے سے احتساب کا مطالبہ جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں