شامی جنگجوﺅں سے لڑائی میں ایران کی القدس فورس کے سینئر کمانڈر ہلاک

Feb 04, 2020 | 11:14

ویب ڈیسک

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک فوجی کارروائیوں کی ذمے دار القدس فورس کے ایک سینئر کمانڈراصغرپاشاپور شام کے شمال مغربی صوبہ حلب میں اسد مخالف فورسز کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہوگئے ۔ایران کے سرکاری میڈیا نے کمانڈر اصغرپاشاپور کی ہلاکت کی تصدیق کی ، وہ ان اوّلین کمانڈروں میں سے ایک تھے جو سب سے پہلے القدس فورس کے مقتول کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے کے لیے گئے تھے۔میجر جنرل قاسم سلیمانی خود گذشتہ ماہ کے اوائل میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک امریکا کے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔انھوں نے شامی صدر بشارالاسد کے خلاف حزبِ اختلاف کی مسلح بغاوت کو فرو کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور مسلح باغی گروپوں کے خلاف لڑائی کے لیے القدس فورس کے ہزاروں اہلکاروں کو شام میں بھیجا تھا۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شیعہ نوجوانوں پر مشتمل ملیشیاوں کو بھی منظم کیا تھا۔

مزیدخبریں