مقبوضہ بیت المقدس(ای این آئی)اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر فوج کی تینوں مسلح افواج پر مشتمل جنگی مشقیں شروع کردیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے جسے فلسطینیوں کی طرف سے مسترد کردیا گیا ہے۔ فلسطینیوں کی طرف سے امریکی منصوبے کو تسلیم کرنے سے انکار اور عرب ممالک اور عالم کی طرف سے مخالفت کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ مسلح افواج نے ایک سے زاید محاذوں پر جنگ کے تناظر میں فوج کو تیار رکھنے کی کوشش کی جار ہی ہے۔