یورپی یونین کے مسابقتی ضوابط کی بنیاد پرآزاد تجارتی معاہدے کی ضرورت نہیں،برطانوی وزیراعظم

Feb 04, 2020 | 11:30

ویب ڈیسک

 برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے مسابقتی ضوابط کی بنیاد پر آزاد تجارتی معاہدے کی ضرورت نہیں۔یہ بات انھوں نے ایک تقریر میں کہی۔ برطانوی وزیر اعظم یورپی یونین کے ساتھ کینیڈا کے ساتھ طے پانے والے آزاد تجارتی معاہدے جیسی ڈیل کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی تقریر میں واضح کیا کہ برطانیہ نتائج کی پرواہ کیے بغیر خوشحالی کے راستے پر گامزن رہے گا۔ بورس جانسن کا یہ بیان برطانیہ کے 31 جنوری کو یورپی یونین سے نکل جانے کے بعد تجارتی مذاکرات شروع ہونے سے قبل سامنے آیا ہے۔

مزیدخبریں