فیس بُک کی شریکِ بانی شریل سینڈ برگ نے منگنی کرلی

Feb 04, 2020 | 13:07

ویب ڈیسک

فیس بُک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شریل سینڈبرگ نے 5 سال بیوہ رہنے کے بعد منگنی کرلی۔

گزشتہ روز فیس بُک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شریل سیند برگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ مارکیٹنگ کے شعبے کے اعلیٰ آفیسر ٹام برنتھل ہیں۔

شریل سینڈ برگ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ٹام برنتھل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ میرے سب کُچھ ہیں، میں آپ سے زیادہ پیار کسی سے نہیں کر سکتی ہوں۔‘

شریل سینڈ برگ کی پوسٹ پر اُن کے منگیتر ٹام برنتھل نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں اور ہماری باقی کی زندگی ایک ساتھ گزارنے پر اور زیادہ پُرجوش نہیں ہوسکتا ہوں۔فیس بُک کے بانی مارک ذکر برگ نے بھی شریل سینڈ برگ کو اُن کی منگنی کی مُبارکباد دیتے ہوئے اُن کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ ’آپ دونوں ایک دوسرے کے لیے بہت اچھے ہیں اور میں آپ دونوں کے لیے بہت خوش ہوں۔‘

شریل سینڈ برگ نے اپنی منگنی کا اعلان انسٹاگرام پر بھی اپنی اور ٹام برنتھل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔

واضح رہے کہ شریل سینڈ برگ کے سابقہ شوہر 5 سال قبل انتقال کرگئے تھے اور اُن سے شریل سینڈ برگ کے 2 بچے ہیں جبکہ ٹام برنتھل بھی پہلے سے شادی شدہ تھے اور اُن کے 3 بچے ہیں۔

شریل سینڈ برگ نے سابقہ شوہر کی وفات کے 5 سال بعد ٹام برنتھل کے ساتھ دوبارہ اپنی ازدواجی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں