حریت رہنماؤں کا سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھنےپرپاکستان کےعوام اورحکومت سےاظہار تشکر

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں نے مظلوم کشمیریوں سے بھرپور سیاسی' سفارتی اور اخلاقی اظہار یکجہتی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیاہے۔

حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان کی طرف سے رواں ماہ کی پانچ تاریخ کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کے اعلان کے سلسلے میں سرینگر میں ایک پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔جموں کشمیرپیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ نے جیل سے جاری ایک پیغام میں کہاکہ پاکستان کی طرف سے اس جذبے کااظہار کشمیری عوام کیلئے باعث تقویت ہے جو بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں۔برطانوی پارلیمنٹ میں کنزرویٹو پارٹی کے رکن Marco Longhi نے برمنگھم میں کشمیر کے بارے میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا عزم ظاہر کیا ۔
 

ای پیپر دی نیشن