اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مشیر خزانہ نےگیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری مؤخر کر دی

Feb 04, 2020 | 14:06

ویب ڈیسک

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری مؤخر کر دی گئی۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں 8نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔تاہم اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری مؤخر کر دی گئی جبکہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے لیے 8فیصد انکم ٹیکس استثنیٰ کی سمری بھی مؤخر کر دی گئی ہے۔اس موقع پر مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ جلد بازی میں نہیں کریں گے۔گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز کو مزید بہتر بنایا جائے۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ہدایت کی کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے عوام کو بچانے کی تجاویز بھی دیں۔گیس کی قیمتوں میں اضافے کا متبادل بھی دیں گے۔ 

مزیدخبریں