امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا برونائی کے دورہ کے دوران اعلی عسکری قیادت سے ملاقات

 چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے برونائی دارالسلام کا سرکاری دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق برونائی دارالسلام کے نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر میزبان بحری کمانڈر نے پاک بحریہ کے سربراہ کا شاندار استقبال کیا اور امیرالبحر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔امیرالبحر نے برونائی دارالسلام کی اعلیٰ عسکری قیادت بشمول رائل آرمڈ فورسز کمانڈر اور لینڈ فورس کمانڈر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔اہم ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے برونائی دارالسلام کی مختلف بحری تنصیبات بشمول بحری جہاز کا دورہ کیا جہاں انہیں برونائی دارالسلام کے بحری بیڑے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔نیول چیف کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔mk/nsr

ای پیپر دی نیشن