توانائی کے وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ توانائی ڈویژن قومی گرڈ کےلئے مربوط پیداوار کے توسیعی منصوبے کو حتمی شکل دے رہی ہے جس سے انتہائی سستے اور موزوں توانائی منصوبوں کے ساتھ مستقبل کی توانائی کی طلب اور رسد میں توازن پیدا ہوگا۔
آج اسلام آباد میں کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی Gilmour سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ اس منصوبے سے مقام کے ساتھ ممکنہ طلب اور رسد کے صحیح تعین کی بنیاد پر مستقبل کی پیداوار کےلئے آسانی پیدا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے مقامی ذرائع پر انحصار بڑھانے اور اسے دوہزارتیس تک اسی فیصد تک لانے کی خواہاں ہے۔
وینڈی Gilmour نے کہا کہ کینیڈا کے سرمایہ کار حکومت کی پالیسیوں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں۔