حق خودارادیت کےحصول کیلئےپاکستان کشمیری عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے.صدر ڈاکٹر عارف علوی

Feb 04, 2020 | 19:53

ویب ڈیسک

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوج کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے آزادی کے مطالبے کیلئے کشمیریوں کا عزم توڑا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی حقیقی صورتحال کا پتہ لگانے کیلئے عالمی مبصرین کو وہاں بھیجنے پر زور دیا۔

مزیدخبریں