وہاڑی(نامہ نگار) معروف ماہر بچگان ڈاکٹر عبدالکریم کی رہائش گاہ جی میں علی الصبح گیزر پھٹ گیا۔ کھڑکیوں کے شیشوں سمیت عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ دن بھر شہر میں چہ مگوئیاں ہوتی رہیں مقامی لوگوں نے پولیس کو دھماکہ خیز مواد پھٹنے کی اطلاع دی۔پولیس نے پہنچ کر حالات پر کنٹرول پایا اور لوگوں کو اصل صورتحال سے آگاہ کیا ۔