ملتان( نیوز رپورٹر )چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی جانب سے سٹی پولیس آفیسر ملتان میاں محبوب رشید کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔ سی پی او ملتان کا کہنا تھا کہ پر امن معاشرہ کے قیام کے لئے شہریوں کا تعاون ضروری ہے کوشش ہے کہ تاجر برادری کو بلا تاخیر انصاف فراہم کیا جاسکے۔ چیمبر آف سمال ٹریڈڑز کے رہنماؤں سے ملکر شہر کے مسائل حل کریں گے۔ چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق کا کہنا تھا کہ لیس افسران لین دین یا معمولی نوعیت کے معاملات پر مارکیٹوں سے تاجروں کی گرفتاری سے گریز کرے ۔ چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے صدر ظفر اقبال صدیقی کا کہنا تھا کہ سی پی او ملتان پنجابی ادب کے بہت دلدادہ ہیں تقریب میں چیف ٹریفک آفیسر ظفر بزدار‘ ایس پی کینٹ کامران خان‘ ڈی ایس پی جام سلیم‘ سابق ایس ایس پی شریف ظفر‘ چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے چیئرمین احتشام الحق‘ ضلعی صدر شیخ طاہر امجد‘ عزیز الرحمن انصاری‘مرزا اعجاز بیگ و دیگر بھی شریک تھے۔