کہروڑپکا( خبرنگار ) اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر نے گزشتہ روز شہر بھر میں اجتماع کے پوائنٹس کا دور ہ کیا اورمیلسی چوک پر موجود بس سٹینڈ ،موبائل فرنچائز، بینک اورچوک بخاری میں مرغیوں کی دکانوں پر ماسک نہ لگانے پر ان کو سیل کردیئے اورجرمانے کئے اسی طرح سکولز کو بھی چیک کیا اورمتعدد سکولز کو وارننگ دی جبکہ لارل ہوم سکو ل میں ایس اوپیز پر عملدارآمد کو سراہا اورمزیدبہتر بنانے کی ہدایت کی ۔