لاہور(نیوز رپورٹر)راوی شہر کیلئے بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے’’روڈا‘‘ اتھارٹی کا ہالینڈ کی کمپنی سے معاہدہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق راوی پر نیا لاہور بنانے کے حوالے سے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام اہداف پرکام جاری ہے اسی تناظر میں نئے شہر میں توانائی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے گذشتہ روز راشد عزیز چیئرمین روڈا اور ہالینڈکمپنی کے سربراہ نے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ‘جس کے تحت ہالینڈ کمپنی روزانہ کی بنیاد پر لاہور سے25سو ٹن اکھٹا ہونیوالا کوڑا کرکٹ استعمال میں لاکریومیہ 70میگا واٹ بجلی پیدا کریگی ۔اس منصوبہ پر ہالینڈ کی طرف سے 3سوملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے طے پانے والے اس منصوبہ سے نئے لاہور میں توانائی کی کمی نہ ہوگی اور اس علاقہ میں چلنے والی صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا۔
راوی شہر کی بجلی پوری کرنے کیلئے روڈا اتھارٹی کا ہالینڈکی کمپنی سے معاہدہ
Feb 04, 2021