نیویارک(اے پی پی)پاکستان نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجو کافی پیش رفت کے بعد افغان امن عمل سے صرف نظر ایک المیہ ہو گا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے آف فاردی کوارڈینیشن آف ہیومینیٹیرین افیئرز(او سی ایچ اے)کے زیراہتمام افغانستان کے لیے ہیومینیٹیرین رسپانس پلان 2021 پر اقوام متحدہ کے سینئر حکام کے بریفنگ سیشن کے موقع پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مشکلات کی وجہ سے ہم امن عمل روک کر فوجی حکمت عملی کی طرف پلٹنا ایک المیہ ہو گا۔افغانستان میں امن کے قیام امن کا واحد راستہ سیاسی حل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بار بار اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ افغانستان میں کشیدگی کو فوجی طاقت کے استعمال سے نہیں بلکہ افغانستان کے سیاسی منظر نامے کے مطابق سیاسی تصفیے کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔
افغانستان میں کشیدگی کو سیاسی تصفیے کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے: پاکستانی مستقل مندوب
Feb 04, 2021