سوئی سدرن: فوجی فرٹیلائزر کے درمیان گیس سپلائی معاہدے کی تجدید

Feb 04, 2021

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سوئی سدرن گیس کمپنی اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے درمیاں گیس سپلائی معاہدے کی تجدیدکر دی ۔ وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہیلی کاپٹروں کی مرمت کیلئے 4 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی ،ذرائع کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ ،ایف سی خیبر پختونخوا کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ ،ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی ،وزارت اطلاعات کی کوویڈ 19 کی اشتہاری مہم کیلئے مالی وسائل کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی ،24 کروڑ روپے اشتہاری مہم کیلئے وزارت اطلاعات کو فراہم کئے جائینگے۔

مزیدخبریں