بھارت: رام مندر چندہ مہم کے نام پر مسلم کش فسادات جاری 

اسلام آباد (عبداللہ شاد - خبر نگار خصوصی) بھارت کے کئی علاقوں میں رام مندر چندہ وصولی مہم کے نام پر چھوٹے بڑے مسلم کش فسادات جاری ہیں۔ ان علاقوں میں مندسور، چندن کھیڑی ( اندور)، اجین، راج گڑھ سر فہرست ہیں جبکہ مدھیہ پردیش کے جیرا پورہ محلہ میں بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے گھروں کو نذر آتش کیا گیا۔ وشوا ہندو پریشد چندہ دینے سے انکار کرنے پر 75 سے زائد مسلمانوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا چکی ہے جبکہ 50 سے زائد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس حوالے سے بھارت کی نمایاں مسلم تنظیموں اور شخصیات نے مودی کو خط لکھ کر اس صورتحال پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان میں آل انڈیا مجلس مشاورت، امارت شریعہ بہار، اتحاد ملت کونسل بریلی، جماعت اسلامی ہند، جامعہ اہل حدیث، ڈاکٹر منظور عالم، ڈاکٹر ظفر الاسلام خان، سائوتھ ایشیا ہیومن رائٹس، مولانا خالد سیف رحمانی، جمعیت علماء دہلی و دیگر شامل ہیں۔ مودی سرکار رام مندر مہم کے نام پر کروڑوں روپے اکٹھے کر چکی ہے اور وشوا ہندو پریشد اپنی سفاکانہ مہم کو آگے بڑھاتے اس مہم کی آخری تاریخ میں توسیع کر سکتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...