اسلام آباد (این این آئی) پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز، وزیراعظم نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے کندھوں پر لکڑیاں لے جانے والی خواتین، بزرگ اور شہریوں کے لئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کا حکم دیدیا۔ بدھ کو وزیراعظم نے ریڈ زون کے اطراف میں کچی بستی کے غریب مکینوں کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ لکڑیاں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے کو فوری احکامات جاری کئے گئے۔