کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ جیتنے کے بعد کھلاڑی کافی اچھے ردھم میں ہیں، جنوبی افریقا کوآسان نہیں لے سکتے وہ بانس بیک کرسکتے ہیں۔بابراعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ کراچی ٹیسٹ کی طرح ہی لگ رہی ہے، جو بھی پلان لڑکوں کو دیا انہوں نے سپورٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں کنڈیشنز بادلوں کی وجہ سے ہمیشہ مختلف ہوتی ہیں، راولپنڈی ٹیسٹ میں لگ نہیں رہا کہ چار فاسٹ بولرز کھیلیں، حتمی فیصلہ کل کریں گے۔بابراعظم نے کہا کہ راولپنڈی کے کراؤڈ کو کافی یاد کروں گا، راولپنڈی ٹیسٹ میں کراڈ نے جوخوش آمدید کہا اس کی بہت خوشی تھی، راولپنڈی کراؤڈ جس جوش کے ساتھ نام لیتے ہیں اس سے اعتماد بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراؤڈ کو ہم نہیں دیکھ سکتے لیکن کراؤڈ ہمیں دیکھ سکتا ہے اس لیے گھرمیں ضرور سپورٹ کریں۔ بابراعظم نے کہا کہ میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ اپنی پرفارمنس دوں ، سعود شکیل نے ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھائی ہے، سعود شکیل کوفرسٹ کلاس کا تجربہ ہے خاص طور پر اسپنرز کو بہت اچھا کھیلتے ہیں، عبداللہ شفیق اورسعود شکیل دونوں ہی نوجوان باصلاحیت بیٹسمین ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو بھی پلان لڑکوں کو دیا انہوں نے سپورٹ کیا اور میں اسی وجہ سے کپتانی انجوائے کر رہا ہوں۔بابراعظم نے کہا کہ سعود شکیل نے ڈومیسٹک میں پرفارمینس کی ہے اور انہیں باری لینی آتی ہے اور وہ سپنرز کو بہت اچھا کھیلتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عبداللہ شفیق اور سعود شکیل دونوں ہی نوجوان باصلاحیت ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے متعلق سعود اورعبداللہ کوسکھایا کہ دباؤ نہیں لینا ہے، اظہرعلی اور فواد عالم سینئرز ہیں اور ان سے ہمیشہ دباؤ میں کھیلنا سیکھنے کو ملتا ہے۔بابراعظم نے کہا کہ میں مکمل اسپن بولرنہیں بس پریکٹس سیشن میں شوقیہ بولنگ کرتا رہتا ہوں، کپتانی کے ذریعے بیٹنگ میں مجھے کافی فائدہ ہوا میچ کے دوران اعتماد ملتا ہے۔
پروٹیز بائونس بیک کرسکتے، آسان نہیں لیں گے، بابر اعظم
Feb 04, 2021