سینٹ میں زیادتی کے مجرموں کو  سرعام پھانسی کا بل منظور

رحمن ملک کی زیرصدارت سینٹ کمیٹی کا اجلاس ، زیادتی کیسز میں سرعام پھانسی کا بل منظور۔ سینیٹر وسیم شہزاد کی مخالفت واک آئوٹ کیا
سینٹ کی مجلس قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے زیادتی کیس میں ملوث مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کا جو بل منظور کیا ہے وہ عوامی جذبات اور امنگوں کا ترجمان ہے۔ عوام عرصہ دراز سے اس گھنائونے جرم میں ملوث افراد کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ سرعام پھانسی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے دیگر افرادمیں بھی سزا کا خوف پیدا ہوگا اور وہ اس مجرمانہ فعل سے ہرممکن اجتناب کریں گے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس اقدام پر جلد از جلد عملدرآمد بھی کیا جائے۔ جب تک ان درندہ صفت لوگوں کو سرعام پھانسی پر لٹکا کر نشان عبرت نہیں بنایا جاتا اس قبیح جرم کی بیخ کنی نہیں ہوسکتی۔ اس بل پر اعتراض کرنے والے ایک مخصوص ذہنیت کے چند لوگ ہیں جن کی تعداد آٹے میں نمک کے برابربھی نہیں۔ 98 فیصد پاکستانی زیادتی خاص طور پر کم عمر بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی پر لٹکتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن