منچن آباد میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ 

Feb 04, 2021

منچن آباد(نامہ نگار) میں کھیل کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے مقامی کھلاڑیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بیرون شہر سے منچن آباد کے کھلاڑیوں کیساتھ مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے شوقین بھی یہاں پر کھیل کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیل سکتے اور اس طرح سے منچن آباد کے کھلاڑی عرصہ دراز سے صحت مند مقابلوں سے محروم چلے آرہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارکنگ الیون(کرکٹ) منچن آباد کے کپتان علی رضا عباسی,نائب کپتان شہریار پراچہ نے منچن آباد پریس کلب میں کیا ۔مقامی کھلاڑیوں،سماجی ،شہری حلقوںنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منچن آباد میں بھی سپورٹس کمپلیکس ،سٹیڈیم، کھیل کے میدان بنانے پر فی الفور توجہ دی جائے تاکہ یہاں کے نوجوان بے راہ روی کا شکار ہونے سے بچ سکیں اور وہ بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکے۔

مزیدخبریں