اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 25ویں آئینی ترمیم کے ذریعے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کرنے (فاٹا انضمام) کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی۔ عدالت نے معاملہ پر حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ فاٹا وفاق کے زیر انتظام تھا، فاٹا کی صوبے میں انضمام کی ترمیم کیسے منظور کی گئی۔ اس حوالے سے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو تحریری اعتراضات جمع کروانے کی اجازت بھی دیدی۔