اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی نے اس پر تشویش کا اظہار کیا کہ پی ایس کیو سی اے میں کرپشن کیسز کی انکوائری التوا کا شکار ہے۔ کمیٹی کی ہدایات کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا۔ کرپٹ افسران کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ وزارت ڈی سی پنکھوں کو انویٹر کرنے کے لئے پی سی ون تیار کرے۔ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو چیئرمین کمیٹی سینیٹر مشتاق احمد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔
پی ایس کیو سی اے میں کرپشن کیسز کی انکوائری التوا کا شکار
Feb 04, 2021