سونا 200 روپے تولہ سستا

لاہور (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی  قیمت16ڈالر کمی کے بعد پاکستان میں بھی  ایک تولہ سونے کی قیمت 200روپے کم ہوگئی۔ جیولرز کے مطابق  پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کی کمی سے 112650روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا 24قیراط 170روپے کی کمی سے 96750روپے کا ہو گیا۔ جبکہ10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت88531روپے  ہو گئی۔  عالمی مارکیٹ میں  سونے کی فی اونس قیمت میں16ڈالر کی کمی  سے 1834ڈالر ہوگئی  ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...