اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ نے مالی سال کی پہلی ششماہی کے اعداد وشمار پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ابتدائی6ماہ میں قریبا 1.4ٹریلین روپے کا بجٹ خسارہ کا سامنا ہوا۔ جولائی تا دسمبر بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 3.1فیصد رہا۔ حاصل کردہ قرضوں پر سود کی ادائیگی 1.5 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی ہے۔ رواں مالی سال کے لیے حکومت نے بجٹ خسارے کا ہدف3.43 ٹریلین روپے مقرر کیا ہے۔ جولائی سے دسمبر میں حکومت نے 1.2 ٹریلین روپے کے قرضے لیے گئے۔
وزارت خزانہ نے مالی سال کی پہلی ششماہی کے اعداد وشمار پر مبنی رپورٹ جاری کر دی
Feb 04, 2021