شہرسلطان (نامہ نگار) فارمر کسی بھی صورت میں جانوروں کو گنے کا میل مڈ اور پھپھوندی زدہ روٹی نہ کھلائیں اس سے جانوروں کی ہلاکتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے ایسے دوکاندار جو شوگر ملوں کا مڈ اور پھپھوندی زدہ روٹی کے ٹکڑے فروخت کرتے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار تحصیل وٹرنری آفیسر ڈاکٹر زوار حسین نے کیا انہوں نے کہا فارمرز اور مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کی حفاظت کریں اور انہیں گھاس پر شبنم ختم ہونے کے بعد ہی چارہ ڈالیں اور جانورں کو خشک جگہ پر باندھیں اور اچھی خوراک دیں۔