یکم فروری تک جننگ فیکٹریوں میں 55لاکھ 71ہزار666گانٹھ کپاس آئی

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ )پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق یکم فروری 2021ء تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 55لاکھ 71ہزار666گانٹھ کپاس آئی۔ یکم فروری2020ء تک 84 لاکھ87ہزار104گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29لاکھ15ہزار438گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے۔ کمی کی شرح 34.35فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 34لاکھ36ہزار731گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل50 لاکھ14ہزار203گانٹھ کپاس سے 15لاکھ77ہزار472گانٹھ کم ہے۔ پنجاب میں کمی کی شرح31.46 فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 21لاکھ34ہزار935گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جبکہ گذشتہ سال34لاکھ 72ہزار901گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن