آم کے باغبان موسمی حالات سے باخبر رہیں: ثاقب علی عطیل

ملتان (خبر نگار خصوصی)سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ خوابیدگی کے بعد آم کے باغات میں نئے شگوفے بننے کا عمل شروع ہو رہا ہے۔ لہٰذا فیلڈ فارمیشنز اس مرحلہ پر باغبانوں کی بھرپور رہنمائی کریں تاکہ بہتر کوالٹی اور منافع بخش پیداوار کے حصول کو ممکن بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ باغبان موسمی حالات سے باخبر رہیں اورریڈیو ٹی وی سے محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی سنتے رہیں۔ آم کے باغات میں پھول نکلنے کا عمل سست روی کا شکار ہوتو پوٹاشیم نائٹریٹ کا ایک فیصد محلول سپرے کریں۔ بیمار اور کمزور پودوں پر پوٹاشیم نائٹریٹ کا سپرے ہرگز نہ کریں۔ اس سپرے میں پھپھوندکش زہر ملا ئی جاسکتی ہے کیونکہ نئے نکلنے والے شگوفوں پر زیادہ نمی کی وجہ سے انتھرکنوز یا بیکٹریا کا حملہ ہونے کے قوی امکانات ہوتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...