ایف آئی اے فرانزک ٹیم کا دورہ سپریم کورٹ جسٹس فائز موبائل فون ہیک ہونیکی تحقیقات شروع

Feb 04, 2021

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کا موبائل فون ہیک ہونے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحقیقات شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق سائبر کرائم ونگ کے سربراہ جعفرخان تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں اور ایف آئی اے کی فرانزک ٹیم نے سپریم کورٹ کا دورہ بھی کیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی فون ہیکنگ کی شکایت ایف آئی اے کو درج کرائی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل فون کا معائنہ بھی کرے گی۔

مزیدخبریں