شہباز شریف کے طبی معائنہ کیلئے 6 سرکاری  ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ میڈیکل بورڈ میں چھ سرکاری ڈاکٹرز شامل ہیں۔ میاں شہباز شریف کی درخواست پر ان کے تین معالجین سے بھی بورڈ رائے لے سکتا ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے پروفیسر خالد محمود کنوینر ہوں گے۔ میڈیکل بورڈ میں پروفیسر سعید احمد، پروفیسر صائمہ امیر اور پروفیسر رانا دل آویز شامل ہیں جبکہ پروفیسر خدیجہ اور ڈاکٹر عباس کھوکھر بھی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ میاں شہبازشریف کا جیل جا کر طبی معائنہ کرے گا۔ بورڈ اپنی رپورٹ محکمہ صحت کو جمع کرائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...