عوام نے تحریک انصاف کو بدعنوان عناصرکیخلاف احتساب کیلئے ووٹ دیا ،فواد چوہدری

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے ملک کا پیسہ لوٹ کر بیرون ممالک جائیدادیں بنائیں، سیاسی مصلحتوں کے تحت ان کے خلاف کیسز منطقی انجام کو نہیں پہنچ سکے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا آپس میں مک مکا تھا جبکہ سابق جنرل (ر) پرویز مشرف نے انہیں این آر او دیا، عوام نے تحریک انصاف کو بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کیلئے ووٹ دیا ہے، بدعنوان عناصر کا حساب لینا ضروری ہے اور وزیراعظم عمران خان کسی صورت میں بدعنوان عناصر کو این آر او نہیں دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن