اسلام آباد(محمدرضوان ملک ) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ نوائے وقت نے اپنی تحریریوں سے تحریک آزادی کشمیر کی جس طرح آبیاری کی ہے کوئی بھی دوسرا اخبار آج تک اس کی گرد کوبھی نہیں پا سکا۔ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ’’نوائے وقت ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوائے وقت نے پہلے دن سے جس طرح آزادی کی تحریک میں کشمیریوں کا ساتھ دیا تھا آج قریبا 80 سال گزرنے کے بعد بھی وہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹا ۔مجھے نوائے وقت اور مجید نظامی کی یاد