میچز کے سکیورٹی انتظامات کیلئے پوری طرح تیار ہیں:ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ساجد کیانی نے پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی20کرکٹ سیریز کے سلسلہ میں لاہور آنے والی ٹیموں کے سکیورٹی انتظامات کاخود جائزہ لیتے رہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے اولڈ ٹرمینل ایئر پورٹ ،ٹیموں کی قیام گاہ اور روٹس سمیت مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ساجد کیانی نے بتایا کہ لاہور پولیس میچز کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پوری طرح تیار ہے۔پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے لاہور پولیس بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیموں کی قیام گاہ پر2ایس پیز،3 ڈی ایس پیز،13 ایس ایچ اوز سمیت 700کے قریب افسرو جوان سکیورٹی کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے لاہور پولیس پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ ٹیموں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے ہرممکن اقدام کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے روزانہ کی بنیاد پرشہر کے مختلف مقامات پرسرچ آپریشنزکئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...