کامونکے(نامہ نگار)پنچائت میں آئے ایک شخص کی فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا،بتایاگیاہے کہ نواحی گاؤں دراجکے کے سابق نائب ناظم عظمت علی کے ڈیرہ پر اسکا بھائی اویس علی گاؤں کے وقاص مسیح اور اسکے سسرالیوں میں صلح کروارہے تھے کہ اس دوران وقاص مسیح نے طیش میں آکر ہوائی فائرنگ کردی ،صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔