صوبائی وزیرویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کی زیر صدارت ویمن ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ میں محکمانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایت کی کہ انٹرنیشنل ویمن ڈے کفایت شعاری کے تحت منایا جا ئے اس دن کو منانے پر رقم صرف کرنے کی بجا ئے وہی لاگت خواتین کی فلاح بہبود کے پروگرامز پر خرچ کرنے پر فوکس کیا جا ئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے نہایت کفایت شعاری سے عوام کا پیسہ خرچ کرنے کی روایت قابل تحسین ہے۔اجلاس میں سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا ایڈیشنل سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ آصف الرحمان،ڈپٹی سیکرٹری محمد نجیب،ڈا ئریکٹر سجیلہ نوید اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔