بلدیاتی انتخابات کی حتمی تاریخ الیکشن کمیشن آف پاکستان دے گا: راجہ بشارت

 صوبائی وزیر قانون و کوآپریٹوز راجہ بشارت نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی حتمی تاریخ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دینی ہے تاہم پنجاب حکومت ہر حال میں رواں سال ستمبر سے پہلے بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہے وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پائدار بلدیاتی نظام کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ایم پی اے سید مرتضی شاہ، ایم پی اے فاروق دریشک،سلمان عابد، جاوید ملک اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ورکشاپ کا انعقاد این جی اوزآئیڈیا اور ڈی آر آئی  نے کیا تھا۔ راجہ بشارت نے مزید کہا کہ بلدیاتی قانون کو  موثر بنانے کے لیے نئی ترامیم بھی لائی جا رہی ہیں۔ نئی ترامیم میں ضلع کونسل کی بحالی سمیت ویلیج کونسلز کی تعداد 25 ہزار سے 8 ہزار کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں کرانے کی تجویز ہے۔ ہر مرحلے میں تین تین ڈویژنوں میں ہر سطح کے مکمل انتخابات کروائے جائیں گے۔  انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں خواتین اور یوتھ کو موثر نمائندگی دی جا رہی ہے نیز محکمہ قانون اور پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کا عمل  بہتر بنانے کے لیے ریسرچ سیل قائم کر رہے ہیں۔ راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام  وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ویژن کا حصہ ہے اسے کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...