ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین کوپاکستان باکسنگ فیڈریشن کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

Feb 04, 2021 | 23:00

نمائندہ سپورٹس

لاہور (نمائندہ سپورٹس) چیئرمین پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کی ہے۔ وفاقی وزیر نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین کو فیڈریشن کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فیڈریشن ان کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لئے کامیابیاں حاصل کرے گی-پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے چیئرمین نے وفاقی وزیر کو ملک میں ٹیلنٹ کی تلاش، تربیت اور باکسنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا- عالمی سطح پر باکسنگ میں پاکستان کی پوزیشن بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا- وفاقی وزیر نے پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کےلئے بھر پور معاونت کا یقین دلایا-

مزیدخبریں