اسٹاک مارکیٹ میں مندی ، انڈیکس 256 پوائنٹس کم 

کراچی (کامرس رپورٹر) آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے1ارب ڈالر قسط کی منظوری کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری عدم استحکا م رہا اور کاروباری اتار چڑھاؤ کے مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی، کے ایس ای100انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا اور 45800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا،کاروبار ی مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 21ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ 56.09فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاؤسز نے ٹیلی کام، فوڈز،پراپرٹی اور توانائی سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری کی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 46388پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچاتاہم منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ اور سرمائے کے انخلاء نے تیزی کو مندی میں تبدیل کر دیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 256.22پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 46119.15پوائنٹس سے گھٹ کر 45862.93 پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 21ارب43کروڑ64لاکھ7ہزار535روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب63ارب6کروڑ61لاکھ62ہزار380روپے سے کم ہو کر78کھرب41ارب62کروڑ97لاکھ54ہزار845روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 10ارب روپے مالیت کے 32کروڑ80لاکھ8ہزار حصص کے سووے ہوئے جبکہ بدھ کو10ارب روپے مالیت کے 36کروڑ8لاکھ5ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 369کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے133کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ،207میں کمی اور29کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...