ٹیلی کام سیکٹر کی اشیاء پر ڈیوٹیاں کم کی جائیں،ایس ایم منیر

کراچی (کامرس رپورٹر) یونائٹیڈ بزنس گروپ( یو بی جی) کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر،سارک چیمبر آف کامرس کے صدر اور چیئرمین یو بی جی افتخار ملک اور صدریو بی جی زبیر طفیل نے مستقبل میں آئی ٹی برآمدات ساڑھے 3 بلین ڈالر پہنچانے کے امکانات اور عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے جدوجہد کرنے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی ٹی ایکسپورٹ 2 بلین ڈالر سے بھی تجاوز ہونے پر وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائوداور وفاقی وزیر آئی ٹی اور ٹیلی کام سید امین الحق کومبارکباد پیش کی ہے۔سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم منیر اور صدر زبیرطفیل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹیلی کام سیکٹر میں نوجوانوں کے استعمال کی اشیاء  بالخصوص لیپ ٹاپ کمپیوٹر وغیرہ پر تمام ڈیوٹیاں ختم کی جائیں تاکہ پاکستان کے نوجوانوں کا مستقبل تابناک ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...