قائداعظم  پارک: سولہ کمپنیوں کو سپیشل زون انٹرپرائز کا درجہ دے دیا  

Feb 04, 2022

لاہور(کامرس رپورٹر ) پڈ مک نے  قائداعظم بزنس پارک میں سولہ کمپنیوں کو سپیشل زون انٹرپرائز کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے ۔یہ فیصلہ پنجاب انڈسٹریل سٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیف  ایگزیکٹو آفیسر علی معظم سید کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ جبکہ وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ میںدو کمپنیوں کو سپیشل زون انٹرپرائزکا درجہ دیا گیا ہے۔ دونوں صنعتی زونز میں دی جانے والی منظوریوں سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ مجموعی طور پر پچاس ارب روپے کی سرمایہ کاری آئے گی۔اس موقع پر علی معظم سید نے کہا کہ صنعتی زونز کو سپیشل اکنامک زونز کا درجہ دینے سے صنعتی انقلاب کی راہ ہموار ہوئی ہے اور ہزاروں نئی نوکریوں کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ سپیشل  زون انٹرپرائزکا درجہ حاصل کرنے والی صنعتوں کو مشینری کی درآمد میں ایک بار اور انکم ٹیکس میں دس سال تک رعایت دی جائے گی۔
، انہوں نے مزید بتایا کہ جن کمپنیوں کو زون انٹرپرائز کا درجہ دیا گیا ہے وہ کمپنیاں اگلے چھ ماہ میں تعمیراتی کام کا آغاز کریں گی اور دو سال میں پراجیکٹ مکمل کریں گی جبکہ پنجاب حکومت نے وہاڑی میں گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کی منظوری دے کر فنڈز جاری کردئیے ہیں ۔جس کو ایک سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں