دوروزہ ’’کیمیکل ایکسپو ‘‘جون میں ہو گی: پی سی ایم اے

Feb 04, 2022

 لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی سی ایم اے ) نے پاکستان کی کیمیکل انڈسٹری کوعالمی دھار ے کا حصہ بنانے کیلئے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کیمیکل ایکسپو منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو روا ں سال کے دوران یکم اور دو جون کو’’ کیمیکل ایکسپو 2022 ‘‘  کے نام سے ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔ اس امر کا اعلان پی سی ایم اے کی  آرگنایزنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو پی سی ایم اے کے چیئرمین جہانگیر پراچہ کی صدرات  میں منعقد ہوا جس میں  سینئر وائس چیئرمین ہارون علی خان، سینئر ایگزیکٹو کمیٹی  ممبر ، طفر محمود اور سیکرٹری جنرل سید اقبال انور قدو ائی بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتا یا کہ کیمیکل انڈسٹری کے عالمی اور قومی مواقع کے حوالے سے متذکرہ ایکسپو کے ساتھ ایک کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی ۔افتتاحی تقریب میں صدر پاکستان عارف علوی کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا جائے گا۔

مزیدخبریں