فیس بک کو 200ارب ڈالرز کا نقصان

 کراچی ( کامرس رپورٹر) فیس بک صارفین کی تعداد میں تاریخی کمی، 200 ارب ڈالر کا نقصان سوشل میڈیا جائنٹ فیس بک کے ایکٹو صارفین کی تعداد میں کمی نے 18 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔فیس بک کی بانی کمپنی میٹا نیٹ ورکس کے مطابق گزشتہ سہ ماہی میں اس پلیٹ فارم پر روزانہ ایکٹو ہونے والے صارفین کی تعداد کم ہوکر 1 ارب 92 کروڑ 90 لاکھ پرآگئی ہے۔ جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 1ارب 93 کروڑ تھی۔یوٹیوب اور ٹک ٹاک جیسی حریف کمپنیوں سے مسابقت کی وجہ سے کمپنی کے ریونیو کی شرح بھی سست ہوئی ہے۔میٹا کے چیف فنانشل آفیسر ڈیو وہینر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ گوگل کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم کے ریونیو میں کمی کی ایک اہم وجہ ایپل کے آپریٹنگ سسٹم میں تبدیلی بھی ہے۔ ایپل کی جانب سے لاگو کی گئی اس نئی پرائیویسی پالیسی کی وجہ سے برانڈز کیلئے فیس بک اور انسٹا گرام پر اپنے ٹارگٹ اور اشتہار کے نتائج جانچنا مشکل بنا دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...