پی ایس او کا گردشی قرضہ   436 ارب روپے ہو گیا 

Feb 04, 2022

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹیٹ آئل کا(پی  ایس  او)  ملک کے دیگر اداروں پر قرض کا حجم 436 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔پی ایس او کے مقروض اداروں میں بجلی کے کارخانے، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور پی آئی اے سمیت دیگر شامل ہے۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) پاکستان سٹیٹ آئل کا سب سے بڑا مقروض ہے۔ایس این جی پی ایل پر پی ایس او کے 230 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔گیس کمپنی پر قرض بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ ری لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس (آر این جی)کی فراہمی ہے۔

مزیدخبریں