کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات میں اضافہ ہو گیا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق جولائی سے دسمبرتک آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات کاحجم 1.166 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ۔جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.45 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات پر830.48 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ دسمبر2021ء میں آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات کا حجم 233.22 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو دسمبر2020 کے مقابلہ میں 53.40 فیصدزیادہ ہے، دسمبر2020 میں آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات کا حجم 152.03 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2021ء میں آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات پر1.627 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔