نئی دہلی(این این آئی)بھارتی فضائیہ نے اپنی خواتین پائلٹس کو بالآخر لڑاکا جہاز اڑانے کی مستقل اجازت دے دی۔ چھ برس قبل بھارتی خواتین پائلٹس کو تجرباتی طور پر لڑاکا طیارے اڑانے کی اجازت دی گئی تھی۔بھارتی فضائیہ کے مطابق فی الحال 16 خواتین پائلٹس جنگی طیارے اڑا رہی ہیں۔ اِن طیاروں میں فرانسیسی رافیل، روسی ساختہ مگ 21 اور سخوئی 30 طیارے بھی شامل ہیں۔
بھارتی فضائیہ کی خواتین پائلٹس کو لڑاکا جہاز اڑانے کی مستقل اجازت مل گئی
Feb 04, 2022