اوپیک پلس کامارچ سے تیل پیداوار میں چارلاکھ بیرل یومیہ اضافے کا فیصلہ

ریاض(این این آئی)تیل برآمدکنندگان کی تنظیم اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک مارچ سے تیل کی موجودہ یومیہ پیداوار میں چارلاکھ بیرل کے اضافے پر متفق ہوگئے ۔ تیرہ رکن ممالک پر مشتمل اوپیک اور اس کے اتحادی روس کی قیادت میں 10 ممالک نے دنیا میں کرونا پھیلنے کے بعد یومیہ پیداوار میں کمی کی تھی قیمتیں مستحکم ہونے کے بعد پیداوار میں اضافہ کررہے ہیں۔اب وہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں قدرے مستحکم ہونے کے بعد بتدریج تیل کی یومیہ پیداوار میں اضافہ کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اوپیک اوراس کے اتحادی ممالک نے تیل پیداوار میں اضافے کا فیصلہ اس امید کے ساتھ کیا کہ کووِڈ19کی اومیکرون شکل کے تیزی سے پھیلنے کے باوجود زمینی وفضائی سفر اور ایندھن کی مانگ برقرار رہے گی۔اوپیک کے رکن سعودی عرب اورغیررکن روس کی قیادت میں اوپیک پلس اتحاد نے کہا کہ وہ مارچ سے یومیہ پیداوار میں چار لاکھ بیرل کا اضافہ کرے گا ۔

ای پیپر دی نیشن