یہودیوں کے خلاف نسل پرستانہ ریمارکس پر امریکی خاتون صحافی چینل میں 2 ہفتوں کیلئے معطل

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مشہور صحافیہ ہووپی گولڈ برگ کو یہودیوں اور ہولوکاسٹ کے بارے میں غلط اور نقصان دہ تبصروں کی وجہ سے پروگرام سے دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگرچہ گولڈ برگ نے اپنے متنازع ریمارکس پر معذرت کی مگر ٹی وی چینل نے اسے اپنے تبصروں کے اثرات کے بارے میں سوچنے اور جاننے کے لیے کچھ وقت نکالنے کو کہا ۔نجی امریکی ٹی وی چینل کے صدر کم گڈون نے ایک بیان میں کہا کہ پوری ٹی وی کی ٹیم ہمارے ساتھی یہودیوں، اپنے دوستوں، ہمارے خاندان اور ہماری برادری کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن